اتر پردیش کے زیور-بلند شہر ہائی وے پر کچھ بدمعاشوں نے ایک خاندان کو
یرغمال بنا کر ان سے لوٹ مار کی اور خاندان میں شامل چار خواتین کی عصمت
دری کی۔ عصمت دری کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے ان کے ڈرائیور کو گولی مار
کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ رات کا ہے اور ملزمان کی تلاش
شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس سے ملی معلومات کے مطابق بدماش 6 کی تعداد میں تھے۔ انہوں نے بتایا
کہ متاثرہ خاندان واقعہ کے بعد سے صدمہ میں ہے۔ اس کی وجہ سے فی الحال وہ
مزید معلومات دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ پولیس ملزمان کی شناخت کے لئے
مخبروں کی مدد لے
رہی ہے۔ میرٹھ رینج کے آئی جی نے بتایا کہ خاندان گریٹر
نوئیڈا کے زیور سے بلند شہر کی طرف جا رہا تھا۔ کار میں چار خواتین اور چار
مرد سوار تھے۔ راستے میں کار کے دو ٹائر پنچر ہو گئے اور 200 میٹر دور
جاکر کار رک گئی۔ کار کے مالک نے مدد کے لئے پی سی آر کو بھی فون کیا تھا۔
اتنی دیر میں کچھ لوگ وہاں آ گئے اور خاندان کو یرغمال لگا کر ان سے لوٹ
مار کی۔
اس کے بعد انہوں نے خواتین کی عصمت دری کی اور اس کی مخالفت کرنے پر انہوں
نے گاڑی کے ڈرائیور شکیل کو گولی مار دی اور ان سے پیسے اور سامان لوٹ لئے۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین کا میڈیکل جانچ کرایا جا رہا ہے۔